انٹرنیشنل

سابق امریکی صدر پر سنگین الزام کے تحت جرمانہ

نیویارک  کے جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توہین عدالت کا مرتکب قراردے دیا

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک  کے جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توہین عدالت کا مرتکب قراردے دیا۔جج آرتھر اینگورن نے فیصلے میں کہا کہ سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ عدالتی حکم پرعمل نہ کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اورجب تک وہ عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرتے انہیں روزانہ 10 ہزارڈالرکا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدرٹرمپ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضروری دستاویزات فراہم نہیں کیں۔ اٹارنی جنرل کا دفتر سابق امریکی صدرکی کمپنی کے خلاف 2سال سے تحقیقات کررہا ہے جس کے دوران متعدد مالی بے ضابطگیوں اورجعلی دستاویزات سامنے آئی ہیں۔ ٹرمپ کی وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے سے احترام کے ساتھ اختلاف کرتے ہیں اوراس فیصلے کیخلاف اپیل کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.