انٹرنیشنل
شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں 9 افراد ہلاک
شام کے دارالحکومت دمشق کےقریب اسرائیلی فضائی حملے میں 9 فراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں 5 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔اسرائیل نے فضائی حملوں میں ایک اسلحہ ڈپو اور شام میں موجود ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نےکہا ہےکہ اسرائیل کی طرف سے سال 2022 کے دوران شام میں یہ مہلک ترین حملے ہیں۔