انٹرنیشنل

جمال خاشقجی قتل کے بعد ترک صدر کا دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ترک صدر سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات بحالی پر تبادلہ خیال اور ترکی کیساتھ تعاون بڑھانے پربات چیت ہوگی

ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے‘ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر جمعرات کو دورے پر جدہ پہنچ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر جمعرات کو 2 روزہ دورے پر جدہ پہنچے۔ رپورٹس کے مطابق ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ترک صدر سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ دورہ سعودی عرب کیدوران ترکی کیساتھ تعاون بڑھانے پربات چیت ہوگی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترک صدر نے2017 کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا ہے کیوں کہ 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.