انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

سعودی عرب اور امریکا کے باہمی تعلقات تنزلی کا شکار، ہم خود مختار ملک ہیں، ہم سکول کے بچے نہیں کہ ہمیں سزا اور انعام دیا جائے؟ شہزادہ ترکی کا رونگٹے کر دینا والا بیان آگیا

مریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات اس اصول کے گرد نہیں گھومیں گے یا اس پر استوار ہوں گے: شہزادہ ترک الفیصل

سعودی عرب اور امریکا کے باہمی تعلقات تنزلی کا شکار، ہم خود مختار ملک ہیں، ہم سکول کے بچے نہیں کہ ہمیں سزا اور انعام دیا جائے؟ شہزادہ ترکی کا رونگٹے کر دینا والا بیان آگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ اور امریکا اور برطانیہ میں تعینات رہنے والے سابق سعودی سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے باہمی تعلقات تنزلی کا شکار ہیں، سعودی عوام ایک ایسے وقت میں مایوسی محسوس کر رہے ہیں جب ان کا ماننا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کو مل کر خلیجی خطے کے استحکام اور سلامتی کو درپیش خطرات کا سامنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سکول کے بچے نہیں ہیں کہ ہمیں سزا اور انعام دیا جائے،ہم خود مختار ملک ہیں، ہمارے ساتھ منصفانہ اور شفاف سلوک کیا جاتا ہے تو ہم اس کا اسی انداز میں جواب دیتے ہیں۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے سعودیہ عرب کو درپیش حالایہ خطرات کی نشاندہی کی۔ خاص طور پر ایران کے یمن میں اثر ورسوخ اور حوثیوں کا آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جانا، جس کا مقصد نہ صرف سعودی عرب کو عدم استحکام سے دوچار کرنا بلکہ بحیرہ احمر، خلیج اور بحیرہ عرب کے ساتھ عالمی سمندری راستوں کی سلامتی اور استحکام پر بھی اثرانداز ہونا ہے۔

شہزادہ ترکی نے کہا کہ صدر بائیڈن نے حوثیوں کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا، انہوں نے حوثیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کو مزید جارحانہ بنا دیا ہے۔ شہزادہ ترکی نے کہا کہ ہم سکول کے بچے نہیں ہیں کہ ہمیں سزا اور انعام دیا جائے۔ ہم خود مختار ملک ہیں اور جب ہمارے ساتھ منصفانہ اور شفاف سلوک کیا جاتا ہے تو ہم اس کا اسی انداز میں جواب دیتے ہیں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سیاست دان جہاں کہیں بھی ہوں ان کی جانب سے ایسے بیانات دیے جاتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات اس اصول کے گرد نہیں گھومیں گے یا اس پر استوار ہوں گے۔اس سوال پر کہ آیا متعدد سعودی یہ محسوس کرتے ہیں انہیں قریب ترین اتحادیوں میں ایک نے دھوکہ دیا، شہزادہ ترکی کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ کے اپنے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ سٹریٹیجک سمجھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.