انٹرنیشنل

امریکی وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن کورونا کا شکار

محکمۂ خارجہ نے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے

امریکی وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن کورونا وائرس سے متاثرہوگئے ہیں۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کو کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 8 کروڑ 33 لاکھ 56 ہزار 490 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد امریکا بھر میں 10 لاکھ 23 ہزار 513 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے 8 کروڑ 8 لاکھ 36 ہزار 418 مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.