انٹرنیشنل

افغانستان ;طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 20 افراد ہلاک

طوفانی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

افغانستان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے 10 صوبوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوئی اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔ افغانستان کے جو صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ان میں قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تاخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فریاب اور جوزان شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے جبکہ مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر برائے نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ملاوی شرف الدین مسلم کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوئے اور 100 سے زائد مویشیوں ہلاک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.