انٹرنیشنل

بیٹوں کےاکاؤنٹ سےعید کی مبارکباد، جمائما کی وضاحت

جمائما گولڈ اسمتھ نےدونوں بیٹوں سلیمان اورقاسم کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس سےمتعلق وضاحت دی ہے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت دی ہے۔ قاسم کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ میں عید کے موقع پر عمران خان کو یاد کرتے ہوئے ہوئے ٹوئٹ کی گئی تھی جبکہ سلیمان عیسیٰ کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دونوں بھائیوں کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے والد کے ہمراہ پاکستان میں عید کو ایک خوبصورت یاد کہا گیا تھا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم اور سلیمان کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹس کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بیٹوں کی سوشل میڈیا موجود گی کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کہنا تھا کہ یہ فیک اکاؤنٹس ہیں، میرے دونوں بیٹے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں ان اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.