انٹرنیشنل

مصر : شدت پسندوں کے حملے میں 11 فوجی ہلاک ہوگئے

مصر کے جزیرہ نما سینا کے علاقے میں شدت پسندوں کے حملے میں 11 مصری فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصری فوج کی جانب سے سینا کے علاقے میں 11 فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔مصری فوج کے مطابق سینا کے علاقے میں نہر سوئز کے قریب شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنانے کے لیے آپریشن کیا گیا، شدت پسند نہر سوئز کو بند کرنا چاہتے تھے، کارروائی کے دوران 11 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

مصری فوج کا کہنا ہے کہ حملے میں تکفیری جماعت کے مسلح دہشتگرد ملوث ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور ان کا پیچھا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.