انٹرنیشنل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز، طبی معائنے کیلئے اسپتال پہنچ گئے

شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی جدہ کیکنگ فیصل اسپتال میں کولونواسکوپی کی گئی ہے جس کا نتیجہ تسلی بخش رہا ہے‘ ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی کولونو اسکوپی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی جدہ کیکنگ فیصل اسپتال میں کولونواسکوپی کی گئی ہے جس کا نتیجہ تسلی بخش رہا ہے۔ سعودی ایوان شاہی کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہ سلمان کوآرام کے لیے مزید کچھ وقت اسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار 8 مئی کو جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں کولونو سکوپی کرائی ہے اس کا نتیجہ تسلی بخش رہا۔ اس سے قبل سعودی ایوان شاہی نے اعلان کیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہفتہ7 مئی کو معائنے کے لیے کنگ فیصل اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہیکہ اللہ تعالی انہیں اچھی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.