انٹرنیشنل

سری لنکا: مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش، پولیس کی شیلنگ

سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرین نے مستعفی وزیراعظم سمیت سابق کابینہ کے چند دیگر اراکین کے گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔

سری لنکا میں حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد وزیراعظم مہندا راجہ پاکشے نے آج اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم نے استعفیٰ صدر کو بھیج دیا تھا جو ان کے چھوٹے بھائی بھی ہیں۔

واضح رہے کہ پرتشدد ہنگاموں و جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور189 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے صورتحال پہ قابو پانے کے لیے کولمبو میں کرفیو نافذ کر کے فوج کو تعینات کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک رکن اسمبلی بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.