انٹرنیشنل
طالبان کی پالیسیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی
امریکا کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے خواتین سے متعلق طالبان کی پالیسیوں پرشدید تشویش اظہارکیا
افغانستان کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے خواتین سے متعلق طالبان کی پالیسیوں پرشدید تشویش اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حوالے سے طالبان کی پالیسیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ تھامس ویسٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے لڑکیوں کے لیے سیکنڈری تعلیم، روزگارتک رسائی اور نقل و حرکت پر پابندیاں جاری رکھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پُرامن مظاہرین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پرانہیں شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسی کے عالمی برادری کے ساتھ طالبان کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔