انٹرنیشنل

کابل کی مسجد میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں جمہ کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں پولیس کے ضلع (پی ڈی)5 کی ایوب صابر مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.