انٹرنیشنل

نئی دہلی کی عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی 4 منزلہ تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے 27افراد ہلاک اور 12افراد زخمی ہوگئے۔

 فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جمعے کی شام کو آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لےلیا۔ جس وقت آگ لگی اس وقت 70سے زائد افراد عمارت میں موجود تھے، عمارت میں پھنسے افراد کو کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر رسیو ں کی مدد سے نکالا گیا تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.