انٹرنیشنل

یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان سپرد خاک

متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی تدفین کردی گئی۔

 ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید اور النہیان خاندان کے افراد نے جمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔ اس سے قبل شیخ محمد بن زاید النہیان، خاندان کے دیگرافراد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے شیخ سلطان بن زاید  مسجد میں مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

دوسری جانب  شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.