انٹرنیشنل

امریکا : نوجوان کی اندھا دھند فائرنگ، 10 ہلاک

یک سپر مارکیٹ میں سے سفید فام نسل پرست نوجوان نے فائرنگ کر کے 10 سیاہ فام افراد کو ہلاک کردیا

امریکی ریاست نیویارک کی ایک سپر مارکیٹ میں سے سفید فام نسل پرست نوجوان نے فائرنگ کر کے 10 سیاہ فام افراد کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں فوجی یونیفارم میں ملبوس ملزم سفید فام نوجوان نے خریداری میں مصروف سیاہ فام افراد پر نامناسب جملے کسے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد کو ہلاک جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کرنے والا نوجوان فوجی یونیفارم میں ملبوس تھا اور اس کی بندوق پر بھی نسل پرستانہ الفاظ لکھے ہوئے تھے۔ ملزم نے فائرنگ کا پورا واقعہ براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا تھا۔ نوجوان حملہ آور بروم کمیونیٹی کالج کا طالب علم ہے۔ جس وقت پولیس جائے واقعہ پہنچی حملہ آور نے بندوق اپنی گردن پر رکھ کر خود کو گولی مارنی دھمکی دی۔ پولیس افسران نے نوجوان سے گفتگو کے دوران اسے گرفتاری دینے پر قائل کرلیا۔

تفتیش کے دوران نوجوان کی شناخت 18 سالہ پیٹن ایس گینڈرون کونکلن نام سے ہوئی جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.