انٹرنیشنل

بھارت میں مسلمان حکومت تبدیل نہیں کرسکتے،

اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کا ووٹ بینک نہ کبھی تھا اور نہ کبھی ہوگا

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کا ووٹ بینک نہ کبھی تھا اور نہ کبھی ہوگا، مسلمان بھارت میں حکومت تبدیل نہیں کرسکتے۔  حیدرآباد سے بھارتی رکن پارلیمنٹ نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ مسلمان بھارت میں حکومت کی تبدیلی نہیں لاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو گمراہ کیا جارہا ہے کہ آپ کا ووٹ بینک ہے، یہاں صرف اکثریت کا ووٹ بینک تھا، ہے اور رہے گا، نہ آپ کا کوئی ووٹ بینک ہے اور نہ کبھی ہوگا۔  ان کا کہنا تھا کہ آپ کو دلنشین اور دلفریب باتوں میں الجھا کر بتایا جارہا ہے کہ آپ کا ووٹ بینک ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔

اسد الدین اویسی نے اپنی بات کی وضاحت یوں پیش کی کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کا ووٹ بینک ہوتا اور یہ یہاں کی حکومت بدل سکتے تو پارلیمان میں مسلمانوں کی نمائندگی اتنی کم کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں سیاست کا طالبِ علم ہوں، میں نے جو کچھ سیکھا اور سیکھ رہا ہوں وہ مجھے کہہ رہا ہے کہ ہم حکومت کبھی نہیں بدل سکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.