انٹرنیشنل

روس کا جوابی اقدام،فرانس سمیت کئی ممالک کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

روس نے فرانس، اٹلی اور اسپین کے درجنوں سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ روس میں فرانسیسی سفارتی مشن کے 34 ملازمین کو ملک بدر کررہا ہے جبکہ  انہیں ملک چھوڑنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فرانس نےاپریل میں 35روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکیاتھا جب کہ ان میں سے 6 کو ناپسندیدہ شخصیت بھی قرار دیاتھا۔

 رپورٹس کے مطابق پیرس میں  وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فرانس روس کی طرف سے اپنے سفارت کاروں کو نکالے جانے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

دوسری جانب روس کی وزارت  خارجہ نے ایک اور بیان میں کہا کہ  ماسکو میں اسپین کے سفارت خانے اور سینٹ پیٹرز برگ میں قونصلیٹ جنرل کے 27 ملازمین کو  بھی ملک بدر کیا گیا ہے اور ان کے پاس روس چھوڑنے کے لیے 7 دن ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.