انٹرنیشنل

آسٹریلیا :بیروزگاری کی شرح انتہائی کم سطح پرآگئی

آسٹریلوی ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ ملک میں بیروزگاری کی یہ شرح 1974 کے بعد کم ترین شرح ہے

غیر ملکی میڈیا کےمطابق آسٹریلیا میں 48 سال بعد بیروزگاری کی شرح انتہائی کم سطح پرآگئی ہے اور اپریل 2022 میں ملک میں بیروزگاری کی شرح تقریباً 3.9 رہی۔ آسٹریلوی ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ ملک میں بیروزگاری کی یہ شرح 1974 کے بعد کم ترین شرح ہے۔ آسٹریلوی ادارہ شماریات کے مطابق ملکی معیشت نے رواں ماہ 92 ہزار سے زائد فل ٹائم ملازمتیں پیدا کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ آسٹریلیا میں بیروزگاری کی شرح کا کم ہونا فیڈرل الیکشن سے پہلے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ آسٹریلوی کنزرویٹو لبرل نیشنل پارٹی کے وزیر کا بیروزگاری کی شرح سے متعلق رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے سے کہیں زیادہ آسٹریلوی شہری اب کاموں پر ہیں۔ اس حوالے سے آسٹریلوی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس ایک معاشی منصوبہ ہے جو کام کررہا ہے جس وجہ سے بیروزگاری کم اور ہماری معشیت مضبوط ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.