ٹوئٹرڈیل سےمتعلق زیادہ نہیں سوچ رہا،ایلون مسک کی وضاحت
ٹیسلا کےسی ای اوایلون مسک سوشل میڈیا پرمیمز،حتیٰ کہ اپنےاوپربننےوالی میمزسےبھی خوب محظوظ ہوتے ہیں
دنیا کی امیرترین شخصیت، ٹیسلا کےسی ای اوایلون مسک سوشل میڈیا پرمیمز،حتیٰ کہ اپنےاوپربننےوالی میمزسےبھی خوب محظوظ ہوتے ہیں اوراِنہیں شیئربھی کرتےرہتےہیں۔ ایلون مسک کی جانب سےمائیکروبلالگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرنئی میم شیئرکی گئی ہےجس میں اُنہوں نے انکشاف کیا ہےکہ وہ ٹوئٹرمعاہدے کےبارے میں زیادہ نہیں سوچ رہےبلکہ اس سےبھی بڑھ کراہم چیزاُن کےذہن میں ہروقت رہتی ہے۔
To be clear, I’m spending <5% (but actually) of my time on the Twitter acquisition. It ain’t rocket science!
Yesterday was Giga Texas, today is Starbase. Tesla is on my mind 24/7.
So may seem like below, but not true. pic.twitter.com/CXfWiLD2f8
— Elon Musk (@elonmusk) May 19, 2022
ایلون مسک کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہےکہ ’ایسا لگتا ہےکہ وہ اپنا زیادہ تروقت ٹوئٹرکےحصول پرصَرف کررہے ہیں مگرایسا نہیں ہے، حقیقت میں وہ اس معاہدے پراپنےمکمل وقت کا صرف 5 فیصد ہی خرچ کررہے ہیں۔‘ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’اُن کے ذہن میں کل گیگا ٹیکساس تھی، پھر اسٹار بیس تھا اور اب ٹیسلا ہفتے کے سات دن اور دن کے 24 گھنٹے رہتی گھومتی رہتی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ میری حالیہ صورتحال عوام کو اس میم کی طرح لگ سکتی ہے مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔