انٹرنیشنل

کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا،عالمی ادارہ صحت

ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہےکہ کم آمدنی والےممالک میں تقریباً ایک بلین افراد کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے

عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہےکہ کورونا کا یقینی اورمکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے۔  اُنہوں نےبتایا کہ تقریباً تمام خطوں کے 70 ممالک میں کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس نے ہمیں ہرموڑ پرحیران کیا ہے، ہم اب تک  کورونا وائرس سےمتعلق کوئی حتمی پیش گوئی کرنے کےقابل نہیں ہوسکے ہیں۔

ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہےکہ کم آمدنی والےممالک میں تقریباً ایک بلین افراد کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے،ابھی تک صرف 57 ممالک نےاپنی 70 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل کی ہے۔ اُنہوں نےکورونا ویکسین لگوانےپرزوردیتےہوئےکہا کہ تمام ممالک اپنی70فیصد آبادی کی ویکسینیشن یقینی بنانےکےلیےمل کرکام کریں اورکوروناوبا کےخاتمےکےلیےتمام ممکنہ اقدامات بروئےکارلائیں۔ اُنہوں نےمزید کہا کہ ہیلتھ ورکرز،کمزورقوت مدافعت،اور 60 سال سےزائد عمرکےافراد کی ویکسینیشن لازمی کی جائے۔

ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہےکہ کورونا وبا جادوئی طورپرخود بخودختم نہیں ہوگی،ہمیں اس کےلیےکوشش جاری رکھنی پڑے گی۔ اُنہوں نےکہا کہ فائزرنے5 سال سےکم عمربچوں کےلیےکورونا ویکسین کی تیسری خوراک کومؤثرقراردے دیا ہے۔ خیا ل رہےکہ فائزرکمپنی 5 سال سےکم عمربچوں کی ویکسین کی منظوری کےلیےرواں ہفتےایف ڈی اے میں درخواست دے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.