انٹرنیشنل

امریکی اسکول میں فائرنگ، 18کمسن طالبعلموں سمیت 21 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ  کے نتیجے میں 18 کمسن طالبعلم اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

18 سالہ ملزم ایک پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس  ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کی جس کے نتیجے میں 18 کمسن بچے اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسکول میں فائرنگ سے 13بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنیوالے نوجوان ممکنہ طور پر جس کا نام سیلواڈور راموس ہے کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.