انٹرنیشنل

امریکا پاکستانی پارٹنرزسےمل کرکام جاری رکھےگا

محکمہ خارجہ کےترجمان نیڈ پرائس نےکہا ہےکہ امریکا پاکستان کومستحکم اورمضبوط معاشی بنیادوں پرکھڑا دیکھنا چاہتا ہے

امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان نیڈ پرائس نےکہا ہےکہ امریکا پاکستان کومستحکم اورمضبوط معاشی بنیادوں پرکھڑا دیکھنا چاہتا ہے۔ واشنگٹن میں بریفنگ کےدوران نیڈ پرائس نےکہا کہ اس مقصد کےحصول کیلئےامریکا پاکستانی پارٹنرزسےمل کرکام جاری رکھےگا۔ پریس بریفنگ کےدوران انہوں نےپاکستان میں امریکی سفیرکی عمران خان سےملاقات کےبارے میں ٹھوس بیان دینےسےگریزکیا۔ نیڈ پرائس نےکہا کہ امریکی سفیرنہ صرف حکومتی شخصیات بلکہ اپوزیشن،بزنس کمیونٹی اورسول سوسائٹی کےاسٹیک ہولڈرزسےبھی ملتےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.