انٹرنیشنل
یاسین ملک مجرم قرار ,مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال
ممتازحریت رہنما یاسین ملک کومجرم قراردیےجانےپرآج مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے
ممتازحریت رہنما یاسین ملک کومجرم قراردیےجانےپرآج مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ وادی میں کاروبار بند رکھنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس کےعلاوہ مظاہروں کوروکنےکے لیے بڑی تعداد میں بھارتی سیکیورٹی اہلکارتعینات ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ کشمیریوں کوگھرمیں رہنےپرمجبورکرنےکےلیےبھارتی فوج نےگشت بھی بڑھا دی ہے۔ مقبوضہ وادی کے بہت سےعلاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ خیال رہےکہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نےیکطرفہ ٹرائل کے بعد 19 مئی کویاسین ملک کوجھوٹےمقدمےمیں مجرم قراردیا تھا۔