انٹرنیشنل

سلامتی کونسل میں 15سال بعد قرارداد ویٹو

 چین اورروس نے15سال بعدویٹو کاحق استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا کیخلاف نئی پابندیوں کی قرارداد ویٹو کردی۔

امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پرنئی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد چین اورروس نے ویٹو کردی۔ امریکا نےنئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربوں کو جواز بنا کرشمالی کوریا کوتیل کی فروخت پرپابندی کی قرارد سلامتی کونسل میں پیش کی تھی جسے روس اورچین نے ویٹو کردیا۔قرارداد کی منظوری کے لئے 9 ووٹ  اورسلامتی کونسل کے مستقل ارکان  کی جانب سے کوئی بھی ویٹو نہیں درکار تھے۔ سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے امریکی قرارداد پیش کرنے کی حمایت کی تھی۔

مستقل ارکان کی جانب سے ویٹو کا حق 15 سال بعد استعمال کیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی جانب سے آخری مرتبہ کسی قرارداد کو2006 میں ویٹو کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں امریکا، روس،چین،برطانیہ اورفرانس شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.