انٹرنیشنل

نائیجیریا؛گِرجا گھرمیں بھگدڑمچنےسے 31 افراد ہلاک

پورٹ ہارکورٹ شہرمیں ایک گرجا گھرمیں مستحقین میں تقسیم اجناس کی تقریب کےدوران بھگدڑ مچنےسے 31 افراد ہلاک ہوگئے

غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق پولیس کا کہنا ہےکہ نائیجیریا کےجنوب میں واقع پورٹ ہارکورٹ شہرمیں ایک گرجا گھرمیں مستحقین میں تقسیم اجناس کی تقریب کےدوران بھگدڑ مچنےسے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ نائیجیریا کی ریاست رِیورزکےدارالحکومت پورٹ ہارکورٹ کےپولیس ترجمان گریس اِرِنج کوکونےبتایا کہ ہفتےکےروزگرجا گھرمیں غذائی اجناس لینےآئےسیکڑوں لوگ دروازہ توڑکراندر گھسےجوبھگدڑمچنےکا سبب بنا۔

کئی افراد نےپورٹ ہارکورٹ پولوکلب میں رسائی حاصل کرنےکےلیےجمعےکےروزسےہی قطاریں لگا لی تھیں۔ اس مقام پرسالانہ کی بنیادوں پرایک گرجا گھرکی جانب سےخیراتی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ترجمان پولیس نےخبررساں ادارے کوبتایا کہ لوگ وہاں جلدی آگئےتھے اوران میں سےکچھ کی جانب سےبےصبری کےمظاہرے سےبھگدڑمچی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.