انٹرنیشنل

روسی صدر پیوٹن مزید کتنے سال زندہ رہیں گے ؟ سنسنی خیز دعویٰ سامنے آگیا

صدر ولادیمیر پیوٹن صرف 3 سال مزید زندہ رہیں گے کیونکہ ان میں تشخیص کیا گیا کینسر تیزی سے بڑھ رہا ہے: روسی انٹیلی جنس افسر

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن مزید کتنے سال تک زندہ رہیں گے اور ان کی موت کی وجہ کیا بنے گی اس حوالہ سے سنسنی خیز دعویٰ سامنے آگیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی فیڈرل سکیورٹی سروس کے افسر نے دعوی کیا ہے کہ 69 سالہ ولادیمیر پیوٹن دن با دن اپنی بینائی کھو رہے ہیں جبکہ کینسر کے وجہ سے وہ 3 سال مزید زندہ رہیں گے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی سروس کے افسر نے پیوٹن کی صحت کے بارے میں تازہ ترین انکشاف سابق روسی جاسوس بورس کارپیچکوف کو بھیجے گئے پیغام میں کیا جو کہ اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی جاسوس کو بھیجے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ صدر پیوٹن سر درد کی بیماری میں بھی مبتلا ہیں اور ان کی بینائی شدید خراب ہو رہی ہے جس کی وجہ سے جب وہ ٹی وی پر آتے ہیں تو انہیں ایک کاغذ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں ہر چیز بڑے حروف میں لکھی ہوتی ہے تاکہ وہ پڑھ سکیں۔ یہ دعوی ان قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آیا ہے کہ روسی صدرپیوٹن کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے تاہم دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کے روز صدر پیوٹن کے بیمار ہونے کی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر بالکل ٹھیک ہیں اور ان میں کسی بیماری کی نشاندہی کرنے والی کوئی علامت نہیں ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سمجھدار لوگ روسی صدر میں کسی قسم کی بیماری یا اس کی علامات دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.