انٹرنیشنل

ایران :جدید ٹیکنالوجی سےلیس ڈرون طیاروں کی رونمائی

ایرانی افواج نےزیرزمین بیس سےمتعلق معلومات فراہم کیں لیکن ڈرونزبیس کا مقام خفیہ رکھا ہے

ایران کی مسلح افواج نےجدید ٹیکنالوجی سےلیس ڈرون طیاروں کی خفیہ بیس کی رونمائی کی ہے، زیرزمین بیس میں 100 سے زائد ڈرونز موجود ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کےمطابق ایرانی مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نےملکی ڈرون پاورکےحامل خفیہ مرکز کا معائنہ کیا، سائٹ کواسٹریٹجک ڈرونزکےلیےایک محفوظ آپریشنل بیس قراردیا۔ ایرانی افواج نےزیرزمین بیس سےمتعلق معلومات فراہم کیں لیکن ڈرونزبیس کا مقام خفیہ رکھا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

زاگرس میں موجود زیر زمین ایئربیس پر ابابیل 5 سمیت سو سے زائد ڈرون موجود ہیں۔ فوجی کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کی مسلح افواج کے ڈرون خطے کے سب سے طاقتور ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.