انٹرنیشنل

یوکرین کیلئےڈرون کی خریداری، 50 لاکھ یورو جمع

مشرقی یورپ کےملک لیتھوانیا کےشہریوں نےیوکرین کوجدید لڑاکا ڈرون خرید کردینےکےلیے 50 لاکھ یوروجمع کرلیے

مشرقی یورپ کےملک لیتھوانیا کےشہریوں نےیوکرین کوجدید لڑاکا ڈرون خرید کردینےکےلیے 50 لاکھ یوروجمع کرلیے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق یہ رقم صرف ساڑھےتین دن میں جمع کی گئی جس میں ہزاروں افراد نےحصہ ڈالا۔ لیتھوانیا کےایک نجی ٹی وی نےاس مہم کا آغازکیا تھا تاکہ ’’بائیراکترٹی بی 2‘‘ نامی عسکری ڈرون خریدا جاسکے۔ شام اورلیبیا کےتنازعات میں روسی فوج کےخلاف یہ ڈرون پہلےبھی استعمال کیا جاچکا ہے۔

ڈرون خریدنےکےلیےرقم جمع کرنےکی مہم کی منصوبہ بندی لیتھوانیا کی وزارت دفاع نےکی تھی جواگلےہفتےترکی سےڈرون خریدے گی۔ لیتھوانیا میں تعینات یوکرینی سفیرنےکہا کہ یہ تاریخ کا پہلا موقع ہوگا کہ جب عام لوگوں نےدوسرے ملک کی فوج کواسلحہ کی خریداری کے لیےرقم اکٹھی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.