انٹرنیشنل
یو اے ای میں فیول کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ
متحدہ عرب امارات میں فیول کی قیمتوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں فیول کی قیمتوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق ایک لیٹرپٹرول کی قیمت میں پاکستانی 27 روپےکا اضافہ کیا گیاہے۔ اب ایک لیٹرپٹرول 4.15 درہم یعنی 225 پاکستانی روپےمیں ملےگا۔
⛽ Monthly Fuel Price Announcement:
June 2022 fuel prices released by the #UAE Fuel Price Follow-up Committee pic.twitter.com/jX0lrEAfIF— Emarat (امارات) (@EmaratOfficial) May 31, 2022
یو اے ای میں گزشتہ ماہ فی لیٹرفیول کی قیمت 3.66 درہم یعنی 198 پاکستانی روپےتھی۔ رپورٹس کےمطابق ایک لیٹرڈیزل 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپےمیں ملےگا۔ جنوری سےاب تک امارات میں پٹرول کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے۔