انٹرنیشنل

میکسیکو : ای سگریٹ پرپابندی،صدارتی حکم نامہ جاری

ای سگریٹس کےمتعلق یہ دعویٰ کہ وہ تمباکووالی سگریٹ کاایسا متبادل ہیں جوکہ غیرنقصان دہ ہے، بالکل جھوٹ ہے

میکسیکن صدرآندرے مینوئل نےکہا ہے کہ ای سگریٹس کےمتعلق یہ دعویٰ کہ وہ تمباکووالی سگریٹ کاایسا متبادل ہیں جوکہ غیرنقصان دہ ہے، بالکل جھوٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بخارات (ویپنگ ڈیوائس سےنکلنےوالا دھواں) بھی صحت کےلیےنقصان دہ ہے۔ آندرے مینوئل نے گزشتہ روزانسداد تمباکونوشی کےعالمی دن کےموقع پرای سگریٹ پرپابندی کےحکم نامےپردستخط کیے۔

انہوں نےایک گلابی رنگ کی ویپنگ ڈیوائس دکھاتےہوئےکہا کہ ’اس کا رنگ اورڈیزائن دیکھیے، یہ نوجوانوں کومائل کرنےکےلیےہے۔‘ دارالحکومت میکسیکوسٹی کےحکام نےاس فیصلےکےبعد یہ اعلان کیا کہ شہرکےمرکزی اسکوائرزوکالواوراس کےاطراف میں کسی بھی قسم کی سگریٹ پینےپرپابندی ہے۔

ڈپٹی وزیرصحت ہوگولوپیزنےاس حوالےسےبتایا کہ میکسیکونےپچھلےسال اکتوبرسےویپنگ ڈیوائسزکی درآمد اوربرآمد ممنوع قراردی ہوئی ہےلیکن کمپنیاں اب تک اپنا بچا ہوامال فروخت کررہی ہیں۔ واضح رہےکہ عالمی ادارہ صحت بھی ای سگریٹ کوصحت کےلیےنقصان دہ قرار دے چکا ہے۔ ادارے کی رپورٹ کےمطابق، جولائی 2021 تک 30 سےزائد ممالک ای سگریٹس کی فروخت پرپابندی لگا چکےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.