انٹرنیشنل

امریکی اسپتال میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست اوکلاہوما میں فائرنگ کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا کے اسپتال میں ہوئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے خودکشی کر لی، امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔مسلح شخص کے پاس ایک ہینڈ گن اور ایک رائفل تھی اور اس نے اسپتال میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ ہفتے ریاست ٹیکساس کے شہر یووالڈی میں ایک شخص نے پرائمری اسکول میں فائرنگ کر کے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.