انٹرنیشنل

امریکی صدر جوبائیڈن سعودی عرب کا دورہ کریں گے

جوبائیڈن نےگزشتہ روزصحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ وہ سعودی عرب کےدورہ پرغورکررہےہیں

امریکی صدرجوبائیڈن نےگزشتہ روزصحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ وہ سعودی عرب کےدورہ پرغورکررہےہیں ۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کےمطابق امریکی صدرکےاس دورے میں امریکی صدرکی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےساتھ ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔رپورٹس کےمطابق جوبائیڈن جون کےآخرمیں یورپ ،اسرائیل کےدورے کےساتھ سعودی عرب کےدورے کا منصوبہ بنا رہےہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سےکہا گیا کہ بائیڈن اب بھی محسوس کرتےہیں کہ محمد بن سلمان اس بات کونہیں مانتےکہ 2018 میں ترکی میں صحافی جمال خاشقجی کےقتل میں ان کا کردارتھا۔

دورہ سعودی عرب کےامکانات کےبارے میں وضاحت کرتےہوئےجوبائیڈن نےکہاکہ’دیکھیں،میں انسانی حقوق کےبارے میں اپنا نظریہ تبدیل نہیں کروں گا لیکن امریکا کےصدرکی حیثیت سےمیرا کام امن قائم کرنا ہےاورمیں یہی کرنےکی کوشش کروں گا’۔ رپورٹس کےمطابق اس دورے کا مقصد سعودی عرب کےساتھ تعلقات کوایک ایسےوقت میں تقویت دینا ہوگا جب بائیڈن امریکا میں پٹرول کی قیمتوں کوکم کرنےکے طریقےتلاش کررہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.