انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

یورپی ممالک میں تہلکہ خیز کریک ڈائون ، پاکستانیوں کی انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہ کو قابو کر لیا گیا ، کیا سزائیں سنائیں گئیں؟ رونگٹے کھڑے کر دینے والی رپورٹ

یورپ میں ایک بڑے کریک ڈائون کے دوران پاکستانیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا گیاہے

یورپی ممالک میں تہلکہ خیز کریک ڈائون ، پاکستانیوں کی انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہ کو قابو کر لیا گیا ، کیا سزائیں سنائیں گئیں؟ رونگٹے کھڑے کر دینے والی رپورٹ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق یورپ کی پولیس نے پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو سمگل کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاون کے علاوہ 8ہائی ویلیو ٹارگٹس کو حراست میں لیا ہے۔یورپی پولیس ایجنسی یوروپول کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق متعلقہ نیٹ ورک افغان، پاکستانی اور شام سے تعلق رکھنے والے تقریبا 10 ہزار مہاجرین کو غیرقانونی طریقے سے یورپ لے جا چکا ہے۔یوروپول کے مطابق انسانی سمگلنگ میں 126 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر کو آسٹریا سے گرفتار کیا گیا۔انسانی ا سمگلرز کے خلاف آپریشن گزشتہ سال اگست میں لانچ کیا گیا تھا۔حراست میں لیے گئے ہائی ویلیو افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق شام سے ہے جنہوں نے عالمی سطح پر تعلقات قائم کیے ہوئے تھے۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان افراد نے کم از کم 10 ہزار مہاجرین کو یورپ سمگل کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.