انٹرنیشنل
شمالی کوریاکاکم فاصلےتک مارکرنےوالےبیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
جنوبی کوریائی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے میزائلوں کا تجربہ اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب کیا
شمالی کوریا نےآج صبح کم فاصلےتک مارکرنےوالے 8 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے،شمالی کوریا کا ایک وقت میں اتنی بڑی میں تعداد میں میزائلوں کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ جنوبی کوریائی فوج کےمطابق شمالی کوریا نےمیزائلوں کا تجربہ اپنےمشرقی ساحل سےسمندرکی جانب کیا۔ امریکی انڈوپیسیفک کمانڈ نےکہا ہےکہ شمالی کوریا کےحالیہ میزائلوں کےتجربےسےکوئی فوری خطرہ نہیں۔ دوسری جانب جاپانی وزیر دفاع نےشمالی کوریا کےتجربےپرتنقید کرتےہوئےکہا ہےکہ میزائلوں کےتجربےکوبرداشت نہیں کیا جاسکتا۔