انٹرنیشنل

بنگلادیش:کنٹینرڈپومیں آتشزدگی سے 34 افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی

ایک کنٹینرڈپومیں آگ لگنےسےکم ازکم 34 افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئےہیں

بنگلا دیش کےایک کنٹینرڈپومیں آگ لگنےسےکم ازکم 34 افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئےہیں۔ یہ واقعہ چٹاگانگ سے 25 میل دورواقع سیتا کنڈا کےعلاقےمیں پیش آیا جہاں 4 جون کی شب ایک شپنگ کنٹینرڈپومیں آگ لگ گئی۔ خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کے عملے نے بتایا کہ اس جگہ متعدد کنٹینرز میں کیمیکلز موجود ہے جن میں مسلسل دھماکے ہورہے ہیں جس کے باعث آگ کو اب تک بجھایا نہیں جاسکا۔ مقامی طبی عملے نے بتایا کہ آتشزدگی سے اب تک 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 300 سے زیادہ زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

آگ بجھانے میں مصروف ایک رضاکار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی کچھ لاشیں متاثرہ حصے میں موجود ہیں۔ چٹاگانگ کے پولیس سربراہ انور حسین نے بتایا کہ زخمیوں میں 40 فائر فائٹرز اور 10 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم 5 فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کچھ زخمیوں کی حالت بہت زیادہ نازک ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اس کنٹینر میں ہائیڈروجن پری آکسائیڈ نامی کیمیکل موجود تھا اور ہم اس کیمیکل کے باعث اب تک آگ پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔

ضلع چٹاگانگ کےانتظامی سربراہ مومن الرحمان نےبتایا کہ حکومت نے 200 فوجی اہلکارمتاثرہ علاقےمیں تعینات کیےہیں تاکہ کیمیکلزکو سمندرتک جانےسےروکا جاسکے۔ انہوں نےبتایا کہ آگ پربڑی حد تک قابوپالیا گیا ہےمگراب بھی کئی مقامات پرآگ کوبجھایا نہیں جاسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ ڈپوکےاندرکم ازکم 7 ایکڑرقبےپرپھیل گئی تھی اورآتشزدگی کی وجہ جاننےکےلیےتحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ مقامی افراد نےبتایا کہ آگ لگنےکےبعد ہونےوالا دھماکا اتنا زوردارتھا کہ اس جگہ سےکئی کلومیٹردورواقع عمارتیں بھی لرزگئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکےکےبعدآسمان سےشعلےبارش کی طرح برسنےلگے،جس کےبعد باعث وہ خوفزدہ ہوکرگھرسےباہرنکل گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.