انٹرنیشنل
امریکا: فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 11 زخمی
واقعہ ہفتے کی رات کو پیش آیا جس میں 2 مرد اور ایک خاتون ہلاک ہو گئیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے
امریکی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتےکی رات کوپیش آیا جس میں 2 مرد اورایک خاتون ہلاک ہوگئیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس کی جانب سےحملہ آوروں پرفائرنگ کی گئی جس کےبعد وہ اپنی پستولیں چھوڑکرموقع سےفرارہوگئے۔ پولیس کےمطابق فائرنگ کےمقام سےدوپستولیں قبضےمیں لی گئی ہیں اورکیمروں کی مدد سےمسلح افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ واقعےکی تفتیش کی جا رہی ہے،کوشش ہےکہ جلد ازجلد حملےکی وجوہات معلوم ہوسکیں۔