انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کو ترکی سے کیا مفادات ہیں؟ تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد امریکا اور یورپ سمیت دیگر ممالک بھی ہکا بکا رہ گئے

آنے والے دنوں میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ترکی کے دورے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کو ترکی سے کیا مفادات ہیں؟ تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد امریکا اور یورپ سمیت دیگر ممالک بھی ہکا بکا رہ گئے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاش اوغلو نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ترکی کے دورے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ محمد بن سلمان کا یہ دورہ کب ہوگا۔ چاش اوغلو نے ترکی کے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ ترکی درحقیقت اسی ماہ ہونے والا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ وہ سعودی وزیر خارجہ سے ولی عہد کے اس دورے کی تاریخ طے کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ترکی سعودی عرب کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 2018 میں تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے جب مسلح سعودی جاسوسوں نے صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی سفارتخانے میں قتل کر دیا تھا۔ یہ تعلقات حال ہی میں اس وقت نرم ہونا شروع ہوئے جب اپریل کے آخر میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس دورے کے بعد سعودی عرب کی اعلی قیادت بھی ترکی کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب صدر اردوغان سعودی عرب گئے تھے تو انھوں نے محمد بن سلمان کو ترکی آنے کی دعوت دی تھی اور دونوں جانب سے اس پر کام ہو رہا تھا۔ ایک ترک اہلکار نے ویب سائٹ ڈیلی صباح کو بتایا اس دوران دو طرفہ تجارت، علاقائی ترقی اور ممکنہ کرنسی کے تبادلے اور توانائی کے منصوبوں کے علاوہ سرمایہ کاری کے دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.