انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

ہائی سکول کی سابق ٹیچر نے اپنی 30 ویں سالگرہ سے پہلے ایک ملین ڈالر کیسے کمائے؟ عزم و ہمت کی ایک اور چونکا دینے والی کہانی سامنے آنے پر سب دنگ رہ گئے

اپنی 30 ویں سالگرہ سے پہلے انھوں نے مختلف کاموں کے ذریعے ایک ملین ڈالر (دس لاکھ)تک کما لیے تھے

ہائی سکول کی سابق ٹیچر نے اپنی 30 ویں سالگرہ سے پہلے ایک ملین ڈالر کیسے کمائے؟ عزم و ہمت کی ایک اور چونکا دینے والی کہانی سامنے آنے پر سب دنگ رہ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق بہت سے لوگ چھوٹی عمر میں کروڑ پتی بننے کا خواب دیکھتے ہیں لیکن بہت کم ہی اسے پورا کر پاتے ہیں۔ شیرون سیونگ ایک مقامی سکول میں شطرنج کی استاد تھیں اور اپنے فارغ وقت میں مارکیٹنگ سے بھی منسلک رہی تھیں۔ مگر انھوں نے خود کو بدلہ اور ڈیجیٹل نومیڈ (ایسا شخص جو کسی بھی مقام سے کام کر سکتا ہے)کے طور پر اپنی شناخت بنائی اور اب پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔

اپنی 30 ویں سالگرہ سے پہلے انھوں نے مختلف کاموں کے ذریعے ایک ملین ڈالر (دس لاکھ)تک کما لیے تھے اور اس کی مدد سے انھوں نے پیسے کمانے والی آمدن (جہاں آپ روز کام نہیں کر رہے ہوتے مگر ان سے آپ کو مستقل آمدن حاصل ہوتی رہتی ہے)کا انتظام کر لیا، اس میں رقم بچا کر دوبارہ سرمایہ کاری کرنا بھی شامل ہے۔ اب وہ دنیا کا سفر کرتی ہیں اور اپنے یوٹیوب چینل پر بلاگز اور معلوماتی ویڈیوز چلاتی ہیں تاکہ لوگوں کو سکھایا جا سکے کہ انھوں نے یہ سب کیسے کیا۔ شیرون نے یہ سب کیسے کیا، کس چیز نے ان کی حوصلہ افزائی کی، اور بچپن سے ان کا پیسے کے بارے میں نقطہ نظر بچت کرنے اور مالی طور پر مستحکم ہونے میں کیسے مددگار رہا؟ انٹرنیشنل میڈیا کے بزنس ڈیلی ریڈیو شو کے ساتھ اس انٹرویو میں شیرون سیونگ نے نوجوانوں کے لیے کروڑ پتی بننے کا فارمولا شئیر کیا۔

مجھے نہیں لگتا کہ میرے میں کچھ خاص ہے۔ مجھے زندگی میں کئی موقعے ملے ہیں جو ہر کسی کو نہیں ملتے اور میں ان مواقع کے لیے شکرگزار ہوں۔ کالج سے گریجویشن کے بعد میں نے 30 ہزار ڈالر سالانہ ملازمت کے ساتھ شروعات کی۔ 2016 میں میں نے کام چھوڑ دیا اور دو سال تک دنیا کا سفر کرتے ہوئے پیسیو آمدن کے ذرائع بنائے۔ میں نے اس بات پر تحقیق شروع کی کہ آپ کس طرح پیسہ کمائیں اور آمدنی کے متعدد ذرائع بنا سکتے ہیں۔ میں مالی طور پر آزاد ہونا چاہتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.