انٹرنیشنل

برطانیہ میں بھی عدم اعتماد کی تحریک چل نکلی، بورس جانسن کیخلاف ووٹنگ آج ہو گئی

اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے لکھے خطوں کی حد درکار 15 فیصد تک پہنچ گئی ہے

پاکستان کی طرح برطانیہ میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چل نکلی، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ‘ 1922کمیٹی’ کے سربراہ سر گراہم بریڈی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے انہیں بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے لکھے خطوں کی حد درکار 15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ ہاس آف کامنز میں برطانوی وقت کے مطابق آج شام 6 سے 8 بجے کے درمیان ہوگی۔ واضح رہے کہ،بورس جانسن کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 180 کنرویٹو اراکین پارلیمنٹ کے ووٹ درکارہیں۔ 2019ء میں برطانوی وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے بورس جانسن اس وقت پارٹی گیٹ اسکینڈل پر دبا کاشکارہیں اورحکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے ان کے اختیارات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.