انٹرنیشنل

ایران ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک، 50 زخمی

ایران خطرناک ٹرین حادثہ میں 13 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 15 شہریوں کی حالت تشویشناک ہے، ٹرین مشہد سے یزد جارہی تھی جب پٹری سے اتر کر کرین سے جاٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں ٹرین کی چار بوگیاں بٹری سے اتر گئیں۔ تین ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں، لیکن دور دراز علاقے میں مواصلاتی نظام کمزور ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایران میں پورے ملک میں تقریباً 14,000 کلومیٹر (8,700 میل) تک پھیلی ہوئی ریلوے لائنیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.