انٹرنیشنل

فن لینڈ کی وزیراعظم ثنّا مَرین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

36 سالہ وزیراعظم نےکہا کہ منگل کی رات کوانہیں بخارہوا،مزید کہا کہ کورونا کی علامات درمیانےدرجےکی ہیں۔

فن لینڈ کی وزیراعظم ثنّا مَرین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،انہوں نےبتایا کہ گھرپرکیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 36 سالہ وزیراعظم نےکہا کہ منگل کی رات کوانہیں بخارہوا،مزید کہا کہ کورونا کی علامات درمیانےدرجےکی ہیں۔ ثنّا مَرین کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ان کا سفری شیڈول خاصہ سخت رہا جس کی وجہ سےوہ گھرپرہی کورونا ٹیسٹ کررہی تھیں،اس ہفتےکےآغازتک ان کا کورونا ٹیسٹ منفی تھا۔

فن لینڈ کےقومی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق وزیراعظم منگل کوپارلیمنٹ سیشن میں موجود تھیں اورانہوں نےکابینہ میں شامل جماعتوں کےلیےاپنےگھرپرایک روایتی جشن کی میزبانی کی تھی۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکےبعد وزیراعظم کےشیڈول میں تبدیلی متوقع تھی لیکن انہوں نےآج دوپہرکوقانون سازی میں اصلاحات کےحوالےسےمنعقدہ میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیراعظم ثنّا مَرین نےایک ہفتےقبل واشنگٹن کا سفرکیا تھا اوروہاں کئی دن قیام پذیررہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.