انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

اسلام فوبیا ‘بھارتی حکومت اور ان کی خارجہ پالیسی کو کتنا نقصان پہنچایا؟ ہوشر باء رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد مودی سرکار سمیت پورے میں ملک میں کھلبلی مچ گئی

نریندر مودی کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے اس اجتماع کو 'سپر سپریڈر' یا وبا کو انتہائی تیز رفتاری سے پھیلانے والی تقریب قرار دیا

اسلام فوبیا ‘بھارتی حکومت اور ان کی خارجہ پالیسی کو کتنا نقصان پہنچایا؟ ہوشر باء رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد مودی سرکار سمیت پورے میں ملک میں کھلبلی مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق انڈیا میں اپریل 2020 کے دوران مسلمانوں کی تبلیغی جماعت کے ایک اجتماع پر کووڈ کی وبا پھیلانے کے الزامات کے بعد ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت یعنی اسلاموفوبیا میں بہت شدت آ گئی تھی۔ دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہونے والے مسلمانوں کے تبلیغی اجتماع میں ملک کے اندر اور ملک کے باہر سے آنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ مسلمانوں کی تبلیغی جماعت سو سال پرانی تحریک ہے اور یہ خطے کے دوسرے ملکوں میں بھی سرگرم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے اس اجتماع کو ‘سپر سپریڈر’ یا وبا کو انتہائی تیز رفتاری سے پھیلانے والی تقریب قرار دیا۔

ٹوئٹر پر اسلاموفوبیا یا مذہبی منافرت پر مبنی میم (تمسخر انگیز خاکے اور ویڈیوز)اور ہیش ٹیگ کی بھرمار ہو گئی جس میں تبلیغی جماعت کو وائرس پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا جانے لگا۔ انڈیا کے ذرائع ابلاغ نے آگ بھڑکانے والی سرخیاں لگانے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ انھوں نے ملک کو کورونا جہاد’ سے بچانے کی مہم شروع کر دی۔ اس اجتماع میں شرکت کرنے والے تقریبا ایک ہزار افراد پر وبا سے بچا کی احتیاطی تدابیر کا خیال نہ رکھنے پر انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ آٹھ ماہ بعد عدالتوں نے ان لوگوں کو بری کرتے ہوئے کہا کہ ان پر مقدمات حکومت کے ایما پر بدنیتی سے بنائے گئے تھے۔ تبلیغی جماعت کے کئی شرکا کا تعلق انڈونیشیا سے تھا جو انڈیا کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انڈونیشیا نے اس معاملے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انڈونیشیا میں منتخب ارکین نے الزام عائد کیا کہ یہ انڈیا میں بسنے والے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ انڈیا کے ایک سابق سفارت کار نے کہا کہ یہ ایک ایسی مثال ہے کہ کیسے اندرونی مسئلہ پھیل کر خارجی امور کا مسئلہ بن جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.