انٹرنیشنل

ملائیشیا میں سزائےموت ختم،یورپین یونین کا خیرمقدم

یورپین یونین نےملائیشیا کی جانب سےاپنےملک میں سزائےموت کوختم کرنےکےفیصلےکا خیرمقدم کیا ہے

یورپین یونین نےملائیشیا کی جانب سےاپنےملک میں سزائےموت کوختم کرنےکےفیصلےکا خیرمقدم کیا ہے۔ اس حوالےسےیورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سےجاری کردہ اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ ’یورپین یونین ملائیشیا کےسزائےموت کوختم کرنےکےاقدام کا خیرمقدم کرتی ہےجودنیا بھرکےرجحان کےمطابق سزائےموت کےمکمل خاتمےکی جانب ایک اہم قدم ہے‘۔اعلامیےمیں مزید کہا گیا ہےکہ ہم ملائیشیا کی حکومت کی طرف سےاس فیصلےکوتیزی سےقانون میں تبدیل کرنےکےمنتظرہیں۔ اس کےساتھ ہی یورپین یونین سزائےموت کومکمل طور پرختم کرنےکی کوششوں میں ملائیشیا کی حمایت کیلئےتیارہے۔

یورپین یونین کےمطابق ’اصولی طورپریورپین یونین ہروقت اورہرحال میں سزائےموت کی سختی سےمخالفت کرتی ہےکیونکہ سزائےموت زندگی کےناقابل تنسیخ حق کی خلاف ورزی کرتی ہےاوریہ حتمی ظالمانہ اورغیرانسانی سزا ہےجوجرم کی روک تھام کےطورپرکام کرنے میں ناکام رہتی اورانسانی وقاراورسالمیت کےناقابلِ قبول انکارکی نمائندگی کرتی ہے‘۔ اعلامیےمیں اس عزم کا اظہاربھی کیا گیا ہےکہ یورپین یونین ان چند باقی ماندہ ممالک میں بھی سزائےموت کےخاتمےکےلیےکام جاری رکھےگا جواب بھی اس کا اطلاق کرتےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.