انٹرنیشنل

چین،تائیوان کےمعاملےپرجنگ کرنےپرہرگزنہیں ہچکچائےگا

اگرتائیوان آزادی کا اعلان کرے گا توچین جنگ شروع میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا

چین کے وزیردفاع نے اپنےامریکی ہم منصب کوخبردارکیا ہےکہ اگرتائیوان آزادی کا اعلان کرے گا توچین جنگ شروع میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیاں تائیوان کے معاملے پرجارحانہ بیانات سامنے آئے ہیں۔ چین کے وزیر دفاع وی فینگھ کی طرف سے ایسا بیان اس وقت آیا ہے جب اس نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے سیکیورٹی سمٹ کی سائیڈلائن پر پہلی بار امریکی وزارت دفاع کے سیکریٹری لائیڈ آسٹن سے دوبدو ملاقات کی۔

چین نے پہلے ہی اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ ایک دن وہ تائیوان پر قبضہ کرے گا اور اگر اس کے لیے طاقت کی ضرورت ہوگی تو وہ بھی استعمال کی جائے گی جبکہ امریکا اور چین کے درمیان اس معاملے پر حالیہ مہینوں تنازعات میں اضافہ ہوا ہے۔ چین کے وزیر دفاع وی کوان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے چین کے وزارت دفاع کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ چینی وزیر دفاع نے امریکی شراکت دار لائیڈ آسٹن کو خبردار کیا کہ اگر کسی نے چین سے تائیوان کو الگ کرنے کی جرات کی تو چینی افواج یقینی طور پر جنگ شروع کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گی چاہے اس کی جتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔

چینی وزارت دفاع کے مطابق چینی وزیر نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بیجنگ تائیوان کی آزادی کی کسی بھی سازش کو ناکام بنائے گا اور مادر وطن کے اتحاد کو برقرار رکھے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان چین کا ہے، تائیوان کو چین پر قابو پانے کے لیے استعمال کرنا سے چین کبھی قائل نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.