انٹرنیشنل

شام میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 11 افراد ہلاک 34 زخمی

ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ' جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد گندم کے کھیت میں کام کرنے والے مزدور تھے

شام کے شہر درعا میں ایک ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد گندم کے کھیت میں کام کرنے والے مزدور تھے۔ خیال رہے کہ 2022 کے آغاز سے اب تک شام میں بارودی سرنگوں کی وجہ سے 124 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.