انٹرنیشنل

گستاخانہ بیان:کویت کااحتجاج پرتارکینِ وطن کوملک بدرکرنےکا فیصلہ

تارکینِ وطن کوگرفتارکرنےاورانہیں ان کےممالک میں ڈی پورٹ کرنےکےعمل کا آغازکردیا ہے

کویت نے پیغمبراسلام ﷺ کےبارے میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی رہنما کےگستاخانہ بیان پراحتجاج کرنےوالےتارکینِ وطن کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق، کویت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تارکینِ وطن، جنہوں نے بی جے پی کی معطل ترجمان نوپورشرما کے پیغمبرمحمدﷺ کے بارے میں کیے گئے گستاخانہ تبصرے کے خلاف احتجاج میں حصّہ لیا تھا، اُنہیں ملک بدرکردیا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ یہ فیصلہ لینےکی وجہ کویت کےقوانین ہیں جن کےمطابق،کسی بھی تارکینِ وطن کےدھرنےیا مظاہروں کا حصّہ بننےپرپابندی ہے۔ کویتی حکّام کی جانب سےجاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہےکہ کویت میں رہنےوالےتمام تارکینِ وطن کوکویت کے قوانین کا احترام کرنا چاہیےاورکسی بھی قسم کےمظاہروں میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔ رپورٹ کےمطابق،کویتی حکّام نےاس سلسلےمیں احتجاج میں حصّہ لینےوالےتارکینِ وطن کوگرفتارکرنےاورانہیں ان کےممالک میں ڈی پورٹ کرنےکےعمل کا آغازکردیا ہے۔

حکّام کا یہ بھی کہنا ہےکہ ملک بدرکیےجانےوالےتارکینِ وطن کےکویت میں دوبارہ داخلےپربھی پابندی عائد کردی جائےگی۔ تاہم، رپورٹ میں احتجاج کرنےوالےتارکین وطن کی قومیت کوظاہرنہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ بی جےپی کی معطل رہنما نوپورشرما کےپیغمبرِاسلام ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان پرتمام خلیجی ممالک میں بڑے پیمانےپراحتجاجی مظاہرے کیےگئےہیں۔ عرب ممالک نےخطےمیں موجود بھارتی سفیروں کوطلب کرکےبھی اس معاملےپرسخت احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.