انٹرنیشنل

علاقائی صورتحال تبدیلی؛ جاپان کی چین کو وارننگ

سینکا کوجزائرجاپان کےزیرانتظام ہیں جب کہ چین اورتائیوان ان کی ملکیت کا دعویٰ کرتےہیں

جاپانی وزیردفاع نےاپنےچینی ہم منصب کےساتھ ملاقات میں خطےکی موجودہ صورت حال تبدیل کرنےکی مبینہ کوششیں روک دینےپرزور دیا ہے۔ سنگاپورمیں ایشیائی سلامتی فورم کےاجلاس میں شنگریلا مذاکرات کےموقع پربات کرتےہوئےجاپانی وزیردفاع کشی نوبواو نے اپنے چینی ہم منصب وی فینگہےسےکہا کہ دونوں ممالک کےمابین سلامتی سےمتعلق کئی امورپرخدشات موجود ہیں،لہٰذا چین کواحتیاط برتنےکی ضرورت ہے۔

جاپانی وزیردفاع کےمطابق مشرقی بحیرہ چین میں طاقت کےذریعےعلاقائی صورت حال تبدیل کرنےکی یک طرفہ کوشش پربیجنگ حکومت کوخود پرقابورکھنےکی ضرورت ہے۔ انہوں نےچینی اقدامات کےحوالےسےچینی بحریہ کےطیارہ بردارجھازلیاؤننگ کی مشقوں کا حوالہ بھی دیا۔ واضح رہےکہ سینکا کوجزائرجاپان کےزیرانتظام ہیں جب کہ چین اورتائیوان ان کی ملکیت کا دعویٰ کرتےہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.