انٹرنیشنل

امریکی صدر کےدورۂ سعودی عرب کا شاہی اعلامیہ جاری

شاہی دیوان کےمطابق امریکی صدرکودورے کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےدی ہے

سعودی عرب کی جانب سےجاری کردہ شاہی اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ امریکی صدرجوبائیڈن 15 سے16 جولائی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ شاہی دیوان کےمطابق امریکی صدرکودورے کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےدی ہے۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہےکہ اقتدارسنبھالنےکےبعد امریکی صدرکا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ صدربائیڈن اپنےاس دورے میں شاہ سلمان اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کےمطابق صدرجوبائیڈن اسرائیل اورمغربی کنارے کا دورہ بھی کریں گے۔ دوسری جانب سینئرامریکی اہلکارنےکہا ہےکہ بائیڈن کےدورے میں اسرائیل،مغربی کنارے اورسعودی عرب کا دورہ شامل ہے۔ امریکی صدراسرائیل،بھارت،اماراتی رہنماؤں کےساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ مغربی کنارے میں جوبائیڈن فلسطینی صدرمحمودعباس اوردیگررہنماؤں سےملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.