انٹرنیشنل

جوبائیڈن کا دورہ مشرق وسطی، چینی صدر کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

چین روس کی خود مختاری اور سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا' دونوں رہنماؤں کے درمیان توانائی، فنانس اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہو

امریکی صدر جو بائیڈن کے جولائی میں مشرق وسطی کے دورے سے قبل چین اور روسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے پیوٹن سے کہا ہے کہ تمام فریقین کو یوکرین بحران کے حل کیلئے کام کرنا چاہیے۔ چینی صدر نے صورتحال کو حل کرنے میں مدد کیلئے چین کی آمادگی کا اعادہ بھی کیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی صدر سے گفتگو میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین روس کی خود مختاری اور سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا۔ روسی صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان توانائی، فنانس، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد دونوں رہنماں کے درمیان فون پر یہ دوسرا رابطہ ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جولائی میں مشرق وسطی کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ اسرائیل، فلسطین اور سعودی عرب جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.