انٹرنیشنل

افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں کرنےدیں گے

پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کےدرمیان کابل میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوگئے

افغان طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےپاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کےدرمیان کابل میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوگئےہیں۔  افغان طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان اورٹی ٹی پی میں دودن قبل مذاکرات مکمل ہوئےہیں،ہوسکتا ہےکہ اس بارمذاکرات کسی نتیجےپرپہنچ جائیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا  تھا کہ حکومت پاکستان اورٹی ٹی پی میں مذاکرات کےلیےہمارا کردارثالث کا ہے،مذاکرات ناکام ہوئےتوکسی کو افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں کرنےدیں گے۔ ترجمان افغان طالبان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستانی طالبان غیرمعینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کرچکےہیں، جنگ بندی سےحملوں کا سلسلہ رکا رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.